قصور کے بعد اوکاڑہ میں بھی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد ویڈیوز بنانے کا سکینڈل منظر عام پر آ گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 13 فروری 2018 18:51

قصور کے بعد اوکاڑہ میں بھی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد ویڈیوز بنانے ..
اوکاڑہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13فروری 2018ء ): قصور کے بعد اوکاڑہ میں بھی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد ویڈیوز بنانے کا سکینڈل منظر عام پر آ گیا۔واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قصور کے بعد اوکاڑہ میں بھی انسانیت کی تذلیل کرنے والے اوباش نوجوان کو دھر لیا گیا۔پولیس نے اوکاڑہ میں جنسی زیادتی کے دوران بچوں کی ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم دس سال سے زیادہ اس گھناونے فعل میں ملوث ہے۔ملزم نے 2009میں پہلی ویڈیو بنائی تھی جو کہ پولیس نے کاروائی کے بعد برآمد کر لیں ہیں۔ملزم بچوں کو زیادتی بنانے کے دوران ویڈیوز بناتا اور بعد میں انکی بنیاد پر متاثرہ بچوں کو بلیک میل کرتا تھا۔ملزم درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہے اور اسکا نام یوسف ہے۔اے ایس پی دیپالپور کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔اے ایس پی کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں دہشتگردی اور جنسی زیادتی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔