وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ہیومن ڈویلپمنٹ فورم میں شرکت،
پنجاب حکومت کے مختلف پروگراموں سے استفادہ کرنیوالے نوجوانوں، خواتین اوربچوں نے استقبال کیا شہبازشریف کو گلدستے پیش کیے گئے، بچوں کو پیار کیا ،ہاتھ ملایا، خواتین کے سر پر ہاتھ رکھ کر شفقت کااظہار کیا
منگل 13 فروری 2018 19:43
(جاری ہے)
نیوٹریشن پروگرام سے استفادہ کرنیوالی مناہل الیاس ،ہیلتھ کارڈ سے استفادہ حاصل کرنیوالے عمران،ماں اوربچے کیلئے دیہات میں شروع کی جانے والی ایمبولینس سروس سے استفادہ کرنے والی نصرت بیگم اور واش کمیونٹی ورکر خدیجہ خرم شامل تھیں۔
وزیراعلیٰ نے فورم کے دوران حکومت پنجاب کے اربوں روپے کے پروگراموں کا افتتاح بھی کیا ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سٹنٹنگ پروگرام کا افتتاح کیا،یہ پروگرام 9ارب روپے کی لاگت سے جنوبی پنجاب میں شروع کیاگیاہے اوریہ اس پروگرام کے تحت ماں اوربچے کیلئے غذائیت کو بہتر بنایاجائے گا۔وزیراعلیٰ نے جنوبی پنجاب کے 11اضلاع کے دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی اورنکاسی آب کے پروگرام کا بھی افتتاح کیا ۔اس پروگرام پر 3ارب روپے لاگت آئے گی۔وزیراعلیٰ نے پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی کے قیام کا بھی افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے پنجاب ہیومن کیپٹل ریو 2018ء کی رپورٹ اورسالانہ ہیلتھ ڈویلپمنٹ رپورٹ کو بھی لانچ کیا۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر نیل بوہنے (Mr. Neil Buhne)نے کہا کہ اس فورم کا انعقاد وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا درست سمت کی جانب اہم اقدام ہے جس پر میں انہیں مبارکباد دیتا ہوںبلاشبہ پنجاب حکومت کی سوچ صحیح ہے اورانسانی وسائل کی ترقی کیلئے بہت کچھ کیا گیاہے تاہم ابھی مزید کام کی ضرورت ہے ۔عالمی ادارہ صحت کی کو۔چیئر ڈاکٹر ثانیہ نشترنے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت میں صوبائی حکومت انسانی وسائل کی ترقی کیلئے مکمل اہلیت رکھتی ہے اوران کے اقدامات درست سمت کی جانب ہیں۔ عالمی بینک کے سینئر ڈائریکٹر برائے تعلیم جیمی ساودرا چنڈوی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کی قیادت میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں اورپنجاب میں شرح داخلہ میں اضافہ ہوا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.