وزیراعلیٰ شہبازشریف کا وزیر آباد میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

منگل 13 فروری 2018 19:52

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا وزیر آباد میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی ..
لاہور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے وزیر آباد میں قینچی موڑ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :