براک اوباما اور ان کی اہلیہ کی پینٹنگز کو پیش کردیا گیا

منگل 13 فروری 2018 19:22

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما نے اپنی پینٹنگز کا واشنگٹن کی نیشنل گیلری میں افتتاح کردیا، جہاں ان کی منفرد پینٹنگز کو سجایا گیا۔امریکا کے سابق اول جوڑے کی یہ منفرد پینٹنگز افریقی نڑاد امریکی معروف آرٹسٹوں نے بنائیں، جنہیں گزشتہ روز واشنگٹن کے ’نیشنل گیلری میوزیم‘ میں سجایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق براک اوباما اور مشعل اوباما نے اپنی منفرد پینٹنگز کو نمائش کے لیے پیش کرتے وقت خوشی کا اظہار کیا۔پینٹنگز کی تقریب رونمائی میں کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔پینٹنگز کی رونمائی کے دوران براک اوباما نے مزاحیہ انداز میں تصاویر کو دیکھتے ہوئے کہا کہ پینٹنگ میں وہ اور ان کی اہلیہ کتنی خوبصورت دکھ رہی ہیں براک اوباما کے لطیفے پر تقریب میں شامل افراد ہنس پڑے۔

(جاری ہے)

براک اوباما اور مشعل اوباما نے اپنی پینٹنگز کو نیشنل گیلری کا حصہ بنائے جانے پر میوزیم کے عملے، آرسٹوں اور دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔خیال رہے کہ براک اور مشعل اوباما کی یہ پینٹنگز افریقی نڑاد امریکی مصور کینڈ وائلی اور ایمی شیرالڈ نے تیار کیا۔مرد و خاتون مصوروں کے جوڑے کی جانب سے افریقی نڑاد امریکا کے پہلے سیاہ فام صدر کی پینٹنگز کو اگرچہ جدید انداز میں بنایا گیا ہے، تاہم ان میں افریقی ثقافت کی جھلک کو بھی محسوس کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :