ایم کیو ایم صرف ایک ہے جس کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ہیں،عامر خان

فارق ستار کے پاس رابطہ کمیٹی کو تحلیل کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے ،رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت

منگل 13 فروری 2018 19:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم صرف ایک ہے جس کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ہیں ۔فارق ستار کے پاس رابطہ کمیٹی کو تحلیل کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے ۔

فاروق ستار کے پاس رابطہ کمیٹی ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔ایم کیو ایم صرف ایک ہے جس کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ہیں ۔فاروق ستار نے جو بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا اس کی کوئی حیثیت نہیں،الیکشن کمیشن سے کہتا ہوں کہ اس وقت بھی کنوینر شپ کا سوچنا چاہیئے تھا جب 22اگست کو کنوینر تبدیل ہوا تھا ۔