اقراء یونیورسٹی ملک کی صفِ اول کی جامعات سے ایک ہے، کراچی میں سیاسی استحکام نا گزیرہے، سردار مسعود خان

بھارتی فوج نے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کے ذریعے کشمیری عوام کو ان کے حق ِ خودارادیت سے محروم رکھا ہوا ہے،صدر آزاد جمو ں کشمیر مستحکم اور مضبوط معیشت کے لئے اکیڈیمیا اور انڈسٹریز کا اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے،پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی

منگل 13 فروری 2018 19:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) اقراء یونیورسٹی کے زیر اہتمام جاب فیئر اور طلبہ کے لئے سٹارٹ اپس کا انعقاد گزشتہ روز اقراء یونیورسٹی مین کیمپس کے سبزہ زار پر منعقد ہوا۔ جاب فیئر میں تقریباً 250 کمپنیز اور ادارے شریک ہوئے اور ان کی جانب سے طلبہ کو 2176 اسامیوں پر ملازمتیں پیش کی گئیںجن کو 22مارچ2018 کو ایک خصوصی تقریب میں بدستِ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی، ان کے تقرری نامے پیش جائینگے۔

تقریب کے مہمان ِخصوصی صدر آزاد جمو ں کشمیرسردار مسعود خان اور مہمانِ اعزازی وزیر ِ تعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر تھے ۔ انہوں نے اس موقع پر لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا۔سردار مسعود خان نے کہا کہ اقراء یونیورسٹی ملک کی صفِ اول کی جامعات سے ایک ہے جسمیں طلبہ کو نہ صرف اعلیٰ تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں بلکہ انکو فارغ التحصیل ہوتے ہی ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں جو لائق تحسین ہیں ۔

(جاری ہے)

عصر ِ حاضر میں جامعات اور صنعتوں کے مابین اشتراک وقت کے اہم ضرورت بن چکا ہے ۔ میں اقراء یونیورسٹی کی چانسلر ارم اسد اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر بھر پور مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ میں اقراء یونیورسٹی کی کاوشوں سے بہت متاثر ہواہوں ، آپ بلاشبہ پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں اور پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ۔

آزاد کشمیر کی جامعات اقراء یونیورسٹی سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں سیاسی استحکام نا گزیرہے ، لاکھوں کشمیری کراچی میںآباد ہیں ۔ بھارتی فوج نے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کے ذریعے کشمیری عوام کو ان کے حق ِ خودارادیت سے محروم رکھا ہوا ہے ۔ پاکستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ ہے ۔ بھارت نے پچھلے سال لائن آف کنٹرول کی 2000سے زائد دفعہ خلاف ورزی کی جس سے پاکستانی شہریوں کی شہادتیںہوئیں ، اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے جسکی ہم بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

وزیر ِ تعلیم سندھ جام مہتاب ڈہرنے بھی اسٹالز کا دورہ کیا اور اقراء یونیورسٹی کی اعلیٰ تعلیمی کاوشوں کو بے حد سراہا ۔ اس مو قع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اقرا ء یونیورسٹی کے وائس چانسلرو صدر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ مذکورہ جاب فیئر کا مقصد جامعات اور کارپوریٹ انڈسٹریز کے مابین وسیع تر اشتراک اور تعلقات کو فروغ دیناہے۔

مستحکم اور مضبوط معیشت کے لئے اکیڈیمیا اور انڈسٹریز کا اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے اور اقرا یونیورسٹی اس ضمن میں قابل ذکر اقدامات کر رہا ہے ۔اقرا یونیورسٹی اپنے طلبا کو جدید تعلیم اور جدید عصری تقاضوں سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ فارغ التحصیل ہونے کے بعد چھوٹے بزنس اور سٹارٹ اپس کی شروعات میں بھی مالیمعاونتفراہم کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :