وزیراعلی خیبرپختونخوا کی کرک میں محکمہ مواصلات و تعمیرات میں جاری ترقیاتی سکیموں میں درپیش مسائل حل کرنے ،گیس رائلٹی کی مد میں فنڈز کی بحالی کی ہدایت

منگل 13 فروری 2018 19:06

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی کرک میں محکمہ مواصلات و تعمیرات میں جاری ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ضلع کرک میں محکمہ مواصلات و تعمیرات،آبپاشی، آبنوشی ،اعلیٰ تعلیم اور دیگر شعبوں میں جاری ترقیاتی سکیموں میں درپیش مسائل حل کرنے جبکہ گیس رائلٹی کی مد میں فنڈز کی بحالی کی ہدایت کی ہے انہوں نے آئل ریفائنری کرک اور کرک یونیورسٹی کی نئی عمارت کا جلد افتتاح کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے ۔

وہ وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے صوبائی وزیرملک قاسم خان، ایم پی اے گل صاحب ، ڈی سی کرک اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں موجود تھے اجلاس میں گیس رائلٹی کی مد میں فنڈز کی بحالی کی درخواست کی گئی جو تقریباً 16کروڑ 9 لاکھ روپے بنتے ہے جس کی وزیراعلیٰ نے منظوری دی اور متعلقہ حکام کو عمل درآمد کی ہدایت کی انہوں نے مواصلات و تعمیرات کی سکیموں کیلئے باقی ماندہ فنڈز کے اجراء او ر ایریگیشن سکیم کے ٹینڈر کا مسئلہ جلد حل کرنے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے کرک میں ڈیم کی تعمیر کیلئے مختص شدہ فنڈز سے بچت کی مد میں ایک مزید سکیم دینے کی بھی منظوری دی آبنوشی کی سکیم کے حوالے سے بتایا گیا کہ تاحال اس سکیم کیلئے بل کی ادائیگی ممکن نہیں ہو سکی مانیٹرنگ کمیٹی کی طرف سے رکاوٹ ڈالی گئی ہے وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کرک کو مذکورہ مسئلہ ایک ہفتے کے اندر حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ جاری سکیموں کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے اور وسائل کے اجراء میں رکاوٹ بننے کی مجاز نہیں سکیموں میں مداخلت کرنے کی بجائے ان کی مانیٹرنگ کی جائے اور رپورٹ تیار کرلی جائے بالفرض کسی سکیم کی تعمیر میں خردبرد ہوتی ہے یا اس کا معیار ٹھیک نہیں ہے تو مانیٹرنگ کے دوارن تیار کردہ رپورٹ کے مطابق قانونی کاروائی کیلئے کیس دائر کیا جاسکتا ہے اور یہی مانیٹرنگ کا مقصد ہے مگر عوامی فلاح کی سکیموں پر کام میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کرک یونیورسٹی میں خالی آسامیوں پر بھرتی کا مسئلہ بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی گئی پرویزخٹک نے یونیورسٹی کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے ماسٹر پلان کو جلد مکمل کرنے اور یونیورسٹی عمارت اور آئل ریفائنری کا ایک ہی دن میں افتتاح کرنے کا عندیہ دیا انہوں نے اس سلسلے میں مناسب تاریخ کا تعین کرکے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :