نواز شریف نیب عدالت میں پیشی کے بعد اسلام آباد سے واپس لاہور پہنچ گئے

سابق وزیر اعظم این اے 154کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنے لودھراں جائینگے ،مقامی قیادت کو آگاہ کر دیاگیا‘ ذرائع

منگل 13 فروری 2018 18:55

نواز شریف نیب عدالت میں پیشی کے بعد اسلام آباد سے واپس لاہور پہنچ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نیب عدالت میں پیشی کے بعد اسلام آباد سے واپس لاہور پہنچ گئے ۔نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نیب عدالت میں پیشی کیلئے گزشتہ روز لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے تھے ۔ نواز شریف نے نیب عدالت میں پیشی کے بعد پنجاب ہائوس میں پارٹی رہنمائوں سے ملاقات بھی کی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاںنواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز خصوصی طیارے سے لاہور واپس پہنچ گئے اور انتہائی سخت سکیورٹی میں اپنی رہائشگاہ جاتی امراء پہنچے ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے حلقہ این اے 154کے ضمنی انتخاب میں (ن) لیگ کے امیدوار کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر ووٹرز کا شکریہ ادا کرنے کیلئے لودھراںجانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں مقامی قیادت کو آگاہ کر دیاگیا ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ نواز شریف دو ہفتوں تک لودھراں جائیں گے۔