ملک میں سائیکلنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، اظہر علی شاہ

منگل 13 فروری 2018 18:40

ملک میں سائیکلنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، اظہر علی شاہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں سائیکلنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، سائیکلسٹس کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ بین الاقوامی سطح پر ملک کیلئے میڈلز جیت سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئین شپ میں 8رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی، چیمپئن شپ 15 سی20 فروری تک ملائشیاء میں کھیلی جائے گی جس میں5 سائیکلسٹس اور3 آفیشلز پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

سائیکلسٹس میں ارسلان، زاہد محمود، شکیل جٹ، عزت اللہ اور عبدالباسط شامل ہیں جبکہ افیشلز میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کوکب ندیم وڑائچ، سیکرٹری سید اظہر علی شاہ اور کے پی کے سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد شامل ہیں۔ایونٹ میں شرکت کے لئے ٹیم آج بدھ کو ملائشیا روانہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :