کوئٹہ گلیڈیٹر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

منگل 13 فروری 2018 18:36

کوئٹہ گلیڈیٹر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) پی ایس ایل کی فرنچایز کوئٹہ گلیڈیٹر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں مداحوں نے کپتان سرفراز احمد اور کوچ معین خان سمیت دیگر کرکٹرز کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں مرتبہ پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈیٹر کے کپتان سرفراز احمد اور دیگر کرکٹرز نے کراچی کے مقامی شاپنگ مال میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

کھلاڑیوں نے شائقین کے ساتھ مختلف دلچسپ کھیلوں میں بھی حصہ لیا۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈیٹر پی ایس ایل تھری میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، ہماری ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، اگر ہم نے فائنل میں رسائی حاصل کی اور یہ مقابلہ کراچی میں ہوا تو ہوم گراونڈ پر کھیل کر مزا دوبالا ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

معین خان نے کہا کہ اس مرتبہ پی ایس ایل جیتنے کے لئے بہت پرامید ہیں، کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ فتح حاصل کرنے کے لئے بھرپور محنت کرے گی۔

اس موقع پر فیورر کے ڈائریکٹر آپریشنز فہد ڈانڈیا کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کیا ہے، پاکستان سپر لیگ کا انعقاد ملک کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ ہے، عوام کی جانب سے تقریب میں بھرپورشرکت نے ہمارے حوصلے کو مزید تقویت دی ہے۔ فہد ڈانڈیا نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان سپر لیگ کی ایک بہترین ٹیم ہے اور فیورر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی آفیشل ریٹیل پارٹنر ہے جبکہ ٹیم سے ملاقات اور ان کی سپورٹ کے لئے تقریب کا انعقاد بہترین موقع ثابت ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :