جامعہ کراچی،ایم اے سال آخر پرائیوٹ سیاسیات سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

منگل 13 فروری 2018 18:36

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) ایم اے سال آخر پرائیوٹ سیاسیات سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق سویرا یوسف بنت محمد یوسف سیٹ نمبر 322103 نے 647 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن، کوثر بنت محمد موسیٰ سیٹ نمبر 322065 نے 630 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ صبا لطیف بنت عبداللطیف سیٹ نمبر 322104 نے 627 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحانات میں کل 191 طلبہ شریک ہوئے، 14 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 91 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قرار دیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 54.97 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :