ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں انگلش لینگویج پروفیشینسی کورس

منگل 13 فروری 2018 18:36

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے کوالٹی انہینسمنٹ سیل نے اپنے ایڈمینسٹریٹو سٹاف کیلئے انگلش لینگویج پروفیشینسی ورکشاپس کا انعقاد ’’انگلش ایٹ ورک پلیس‘‘ کے عنوان سی ڈائو یونیورسٹی کے پروفیشنل ڈیویلمنٹ سینڑ کے لیکچر ہال میں کیا۔ یہ پروگرام 12 اگست 2017ء سے شروع ہوا، جو کہ 12 فوکس ٹریننگ کلاسسز پر مشتمل تھا جس کا مقصد ڈیپارٹمنٹس کے درمیان انگلش لینگویج کا مہارت سے استعمال تھا۔

ان ورکشاپس کو پلان کرنے کا مقصد انگلش کے باہم تبادلے کو دفتر کے مقام پر استعمال کرنے اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انگلش بول چال کا استعمال تھا۔ ان ورکشاپس میں ڈائو یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے 55 اسٹاف نے شرکت کی جن میں اسکول آف بائیو میڈیکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی، کالج آف فارمیسی، ڈائو انٹرنیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پروفیشنلز ایجوکیشن، ڈاکٹر عشرت العباد خان اورل ہیلتھ سائنسز، دی انسٹیٹیوٹ آف بائیو میڈیکل سائنسز، دی انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ مینیجمنٹ، دی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجی، دی انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ، دی انسٹیٹیوٹ آف فیزیکل میڈیسن اینڈ ریہیبلیٹیشن، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈائبیٹیس اینڈ اینڈوکرائنالوجی اور دی اسکول آف پبلک ہیلتھ شامل رہے۔

(جاری ہے)

ورکشاپس کا اختتام 20 جنوری 2018ء کو ڈائو انٹرنیشنل میڈیکل کالج کے اوجھا کیمس کی سینٹرل لائبریری میں ہوا، جس میں کامیابی سے کورس مکمل کرنے والے شرکاء کو سرٹیفکیٹ تقیسم کئے گئے۔ پوزیشن ہولڈز کو سرٹیفیکیٹ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی ڈائریکٹر مس صنم سومرو نے پیش کئے جبکہ پہلی پوزیشن مسٹر کاشف پیر زادہ نے حاصل کی۔ یہ پوزیشن انہیں تحریری اور کمیونیکیشن ٹیسٹ کے بعد دی گئی جبکہ پروفیسر ندیم عالم، مسعود احمد اور عادل نواب دوسری اور تیسری پوزیشن زاہد حسین نے حاصل کی۔

ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جو طلبہ کو بہترین میڈیکل ایجوکیشن دینے کے لیے مشہور ہے، اپنے اسٹاف اور فیکلٹی کو منظم اور مختلف امور میں مہارت کے لئے ورکشاپس اور ٹریننگ کورسز کا انعقاد پر بھی توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔