ویٹرنری یونیورسٹی میں ایلومینا ئی ایسو سی ایشن کی سا لا نہ تقریب 28 فر وری کو ہوگی

منگل 13 فروری 2018 18:34

لاہور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلا ہورمیں ایلومنا ئی ایسو سی ایشن کے نویں سالانہ اجلا س واعشائیہ کا انعقاد 28 فروری کوسٹی کیمپس لاہور میں ہوگا، اس سلسلہ میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے گذشتہ روز اجلاس کی صدار ت کی اور ایلومنا ئی کے سالانہ اجلا س وعشائیہ کیلئے کیئے گئے انتظامات کا جا ئزہ لیا، اجلا س میں انتظامی کمیٹیوں کے کنوینیئرز اور ایگز یکٹو ممبران نے وائس چانسلر کو کئے گئے انتظامات اور مختلف پروگراموں کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے ا پنے اپنے خیا لا ت کا اظہار کیااور مختلف تجاویز بھی پیش کیں،اجلاس کو بتایا گیا کہ ایلومنا ئی کے سالانہ اجلا س کے موقع پر نئے عہدیداروں کا چنائوبھی کیا جائیگا۔