نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 12 رنز سے شکست دیکر پہلی کامیابی حاصل کر لی

نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے ،ْ جواب میں انگلش ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنا سکی ،ْولیمسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

منگل 13 فروری 2018 18:34

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 12 رنز سے شکست دیکر پہلی کامیابی حاصل کر لی
ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) نیوزی لینڈ نے سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ کو 12 رنز سے شکست دیکر پہلی کامیابی حاصل کر لی ،ْنیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے ،ْ جواب میں انگلش ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنا سکی ،ْولیمسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

منگل کو سہ ملکی سیریز کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں انگلش قائد جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے درست ثابت نہ ہوا، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، کپتان ولیمسن اور مارٹن گپٹل کے سوا نیوزی لینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، ولیمسن اور گپٹل نے ڈٹ کر انگلش بائولرز کا مقابلہ کیا اور بالترتیب 72 اور 65 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، کولن منرو 11، کولن ڈی گرینڈ ہوم صفر اور چپمین 20 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، سیفرٹ 14 اور ٹیلر ایک رن بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، سیفرٹ کے آخری اوور میں 2 چھکے کیویز کے کام آ گئے، مارک ووڈ اور عادل راشد نے 2، 2 اور کرس جورڈن نے ایک وکٹ لی۔

(جاری ہے)

جواب میں انگلش ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز ہی بنا سکی، ڈیوڈ میلان اور ایلکس ہیلز کے سوا انگلینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی کیویز بائولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، میلان کی 59 اور ہیلز کی 47 رنز کی اننگز ناکافی ثابت ہوئیں، جیسن روئے 8، جیمز ونس 10، جوز بٹلر 2، ثام بیلنگز 12، ڈیوڈ ویلے 21، جورڈن 6، پلنکٹ صفر پر آئوٹ ہوئے، عادل راشد 8 اور ووڈ 5 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، ٹرینٹ بولٹ، مچل سینٹنر اور آئش سودی نے 2، 2 ٹم سائوتھی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ولیمسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :