حکومت پاکستان نے جنداللہ کو کالعدم تنظیم قرار دیدیا
تازہ ترین : 1

حکومت پاکستان نے جنداللہ کو کالعدم تنظیم قرار دیدیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء)وفاقی حکومت نے جنداللہ کو کالعدم تنظیم قرار دیتے ہوئے اسے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت شیڈول ون میں رکھ دیا ہے۔وزارت داخلہ نے جنداللہ کو کالعدم تنظیم قرار دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جند اللہ کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم قرار دے کر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت شیڈول ون میں رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں کراچی کے علاقے اردو بازار میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں خاتون سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/02/2018 - 18:23:54

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :