آسٹریلیا اور پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری میں توسیع کیلئے کوشاں ہیں،دالیں پیدا کرنے والا آسٹریلین وفد

منگل 13 فروری 2018 18:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری میں توسیع کیلئے کوشاں ہیں۔پاکستان آسٹریلیا سے دالیں درآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔منگل کو دالیں پیدا کرنے والے آسٹریلین وفد کے پاکستان کا تین روزہ دورے کے اختتام پر کہا ہے کہ پاکستان آسٹریلین دالیں درآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2016-17میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم 465ملین رہا۔آسٹریلین وفد نے کراچی میں پاکستان پلسز اینڈ امپورٹرز ایسوسیس ایشن کے زیر اہتمام کانفرنس میں شرکت کی۔آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا تجارتی اور سرمایہ کاری بالخصوص ایگری بزنس میں اضافے کی غرض سے نئی راہیں تلاش کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا جنوبی کرہ میں واقع واحل ملک ہے جس سے پاکستان دالیں درآمد کر ہا ہے۔آسٹریلین وفد کے دورہ سے دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

متعلقہ عنوان :