کچھ فیل طلبہ کی پریس کانفرنس سرا سر جھوٹ پر مشتمل تھی ، بی ایم سی انٹری ٹیسٹ طلبہ

پریس کانفرنس کرنیوالے طلبہ تین چار سالوں سے ٹیسٹ پاس نہیں کر پارہے ہیں،میرٹ لسٹ جلد آویزاں کی جائے، پاس طلبہ کی پریس کانفرنس

منگل 13 فروری 2018 18:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) بی ایم سی انٹری ٹیسٹ میں کامیاب طلباء وطالبات شاہد خان رونا کاکڑ ،صلاح الدین سویرا خان نے کہاہے کہ گزشتہ روز ٹیسٹ میں کچھ فیل طلباء وطالبات نے پریس کانفرنس کی تھی اور غلط بیانی کی تھی کہ ہم ٹیسٹ کے کامیاب طلباء ہیں جو حقیقت میں سراسر جھوٹ ہیں یہ وہ طلباء ہے جو کہ تین چار سالوں سے ٹیسٹ کو پاس نہیں کر پارہے ہیں اور اپنے ڈسٹرکٹ میں ٹاپ بیس اور ٹاپ ٹین میں بھی جگہ نہیں بنایا پارہے ہیں ۔

انہوں نے یہ بات منگل کے روز کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ یہ وہ لوگ ہے جو اپنی ناکامی چھپانے کیلئے ایچ ای سی کو بدنام کررہے ہیں ایک پرائیویٹ اکیڈمی کے کہنے پر یہ سب ڈرامہ کررہے ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ این ٹی ایس جیسا کرپٹ ادارہ دوبارہ ٹیسٹ لیں اور جو لوگ ایچ ای سی کیخلاف ہے انکی باقاعدہ مالی معاونت کی جاتی ہے یہ ناکام ہوگ تیسرے اور چھوتے موقع کی تلاش میں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کینسلیشن کیس پر سٹہ آرڈر نہیں دیا اور ایچ ای سی نے میرٹ لسٹ بی ایم سی کے حوالے کردی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم بی ایم سی کے سربراہ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ میرٹ لسٹ جلد از جلد آویزاں کی جائے اورمیرٹ لسٹ کو متنازعہ نہ بنایا جائے اور ہم نے وزیراعلی بلوچستان سیکرٹری ہیلتھ سے ملاقات کی اور انہوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی کیساتھ نا انصافی نہیںہوگی ۔انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ میرٹ لسٹ جلد از جلد آویزاں کیا جائے ۔