گورنر خیبر پختونخوا ملکی تعلیمی شرح ترقی یافتہ ممالک کے برابر لانے کی خواہشمند

حکومت سو فیصد شرح تعلیم کے حصول کیلئے کوشاں ہے،ملک کا مستقبل نوجوان کے ہاتھوں میں ہے،نوجوانوں کو ملکی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا،اقبال ظفر جھگڑا معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے سرحد یونیورسٹی کا قابل قدر کردار ہے،جب سے گورنر کا عہدہ سنبھالا ملک کی تعلیم کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں،گورنر خیبر پختونخوا کا کانوکیشن سے خطاب ملک کی مجموعی آبادی میں سی60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے جو کسی خزانہ سے کم نہیں،ہمسائیہ ممالک کا تعلیمی نظام پاکستان کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے،ڈاکٹر مختار احمد

منگل 13 فروری 2018 18:04

گورنر خیبر پختونخوا ملکی تعلیمی شرح ترقی یافتہ ممالک کے برابر لانے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے ملکی تعلیمی شرح ترقی یافتہ ممالک کے تعلیمی شرح کے برابرلانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ منگل کو ااسلام آباد کے کنونشن سینیٹر میں سرحد یونیورسٹی کی کانوکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ہماری تعلیم کی شرح قابل فخر نہیں، پاکستان کی تعلیمی شرح ترقی یافتہ ممالک کے برابرلانے کی خواہش ہے، آج کی حکومتی پالیسی کی بدولت وہ وقت دور نہیں جب ملک کی تعلیمی شرح سو فیصد ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل نوجوان کے ہاتھوں میں ہے،نوجوانوں کو محنت اور خلوص دل کے ساتھ محنت کرکے ملکی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا،جب سے گورنر کا عہدہ سنبھالا ملک کی تعلیم کی ترقی کیلئے کوشش کررہا ہوں، معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے سرحد یونیورسٹی کاقابل فخر کردارہے اور یہ خیبر پختونخوا کی بہترین یونیورسٹی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب میں یونیورسٹی میں پڑھتا تھا تو مجھے سب جھگڑا کہتے تھے لیکن میں سب کی صلاح کراوتا تھا۔

انہوں نے اس موقع پر ڈگری اور میڈلزلینے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد یتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی) ڈاکٹر مختار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی مجموعی آبادی میں سی60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے جو کسی خزانہ سے کم نہیں،ہمارے بچے حصول تعلیم کیلئے بیرون ملک جارہے ہیں،سرکاری جامعات کے ساتھ ساتھ نجی جامعات بھی معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،ہمسائیہ ممالک کے تعلیمی نظام سے پاکستان کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، اس ملک کا مستقبل تابناک ہے کیونکہ یہاں تعلیمی یافتہ نوجوان کی کوئی کمی نہیں۔

قبل ازیں کانوکیشن کے موقع پر یونیورسٹی کے تقریباًً 1100 سے زائد طلباء وطلبات کو ڈگریاں اورنمایاں پوزیشنز لینے والے 124طلبا ء و طالبات کو میڈلز دیئے گئے۔ تقریب میں اساتذہ، والدین اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔