وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان سے اے سی سی ای پاکستان کے وفد کی ملاقات

اقتصادی ترقی میں خدمات کے شعبہ بالخصوص اکائونٹنسی سروسز کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیاگیا

منگل 13 فروری 2018 18:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان سے ایسوسی ایشن آف سرٹیفائیڈ چارٹرڈ اکائونٹنٹس (اے سی سی ای) پاکستان کے وفد نے سجید اسلم کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفد نے وزیر مملکت کے ساتھ اقتصادی ترقی میں خدمات کے شعبہ بالخصوص اکائونٹنسی سروسز کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے انہیں بتایا کہ وسط ایشیائی ممالک میں پاکستانی پروفیشنلز کی بہت مانگ ہے۔

اس سلسلے میں حکومتی معاونت ملک کے لئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

وفد نے اس حوالے سے آئندہ بجٹ کے لئے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے اے سی سی اے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ وہ اندرون و بیرون ملک مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کو پیش کرنے کے لئے بہت کچھ ہے اور ہم ملک کے نوجوانوں کی ترقی کے لئے راہیں ہموار کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ وفد نے سی پیک سے متعلق ایک رپورٹ ’’دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو : ری شیپنگ گلوبل ویلیو چین‘‘ بھی وزیر مملکت کو پیش کی۔ وفد میں اسد حمید خان اور ہارون اے جان بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :