طلباء واساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

منگل 13 فروری 2018 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) الدرس سکول سسٹم فار بوائز‘ سینٹر کیمپس اقبال روڈ‘ چاہ میراںکے طلباء اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور الرحمن ہائی سکول‘ گلشن ٹائون‘ رحمان پارک ٹھوکر نیاز بیگ‘لاہورکے طلباو طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ فتح گڑھ‘لاہور‘گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول‘ کوڑے سٹاپ‘ والٹن روڈ‘لاہور‘خاتون ماڈل ہائی سکول‘ رانا ٹائون‘شاہدرہ‘لاہور‘نقیب ماڈل ہائی سکول‘ رانا ٹائون سکیم نمبر 2‘ شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 389تھی۔

متعلقہ عنوان :