ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سیدکاکھوکھر ویلج اور نین سکھ کا دورہ

منگل 13 فروری 2018 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سیدنے کھوکھر ویلج اور نین سکھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا ، اے ڈی سی آر اور اے سی(سٹی )بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے لاہور میں گندے پانی کو ٹریٹمنٹ کر کے دریائے راوی میںپھینکنے کے لیے دو منصوبو ں کی سائیڈ کا جائز ہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھوکھر ویلج میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے 250ایکڑ زمین ایکوائر کی جائے گی اور نین سکھ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے 95ایکڑ زمین ایکوائر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جگہ کو ایکوائر کرنے کے لیے رقم کا اجراء پنجاب حکومت کی جانب سے کر دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ دونوں منصوبوں پر تیز ی سے کام کرنے کے لیے تمام محکمے سنجیدہ ہے۔سائیڈزپر ایم ڈی واسا اور ریونیو افسران نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ دونوں منصوبوں کی بدولت لاہور کا گندا پانی ٹریٹمنٹ کے بعد دریائے راوی میں پھینکا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :