ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کامیانی صاحب قبرستان سے ملحقہ لٹن روڈ ڈسپنسری کا دورہ

منگل 13 فروری 2018 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے میانی صاحب قبرستان سے ملحقہ لٹن روڈ ڈسپنسری کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر یداللہ اور میانی صاحب قبرستان انتظامیہ بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھی۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے میانی صاحب قبرستان کی حدود اور ڈسپنسری کی جگہ کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ڈسپنسری سے لٹن روڈ اور دیگر علاقوں کے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں اس کے علاوہ کوئی اور ڈسپنسری موجود نہ ہے۔

متعلقہ عنوان :