ْقصور،تھانہ سٹی پتوکی پولیس نی4 گھنٹوں کی تلاش کے بعد لاپتہ بہن بھائیوں کو والدین کے حوالے کردیا

منگل 13 فروری 2018 17:53

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) تھانہ سٹی پتوکی پولیس نی4 گھنٹوں کی مسلسل محنت کے بعد لاپتہ بہن بھائیوں کو والدین کو تلاش کر کے حوالے کردیا۔والدین کی پولیس کو دعائیں اور شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی پولیس کودو بہن بھائی شمائلہ بی بی بعمر 12سال اور علی قربان بعمر 4سال لاپتہ ملے پولیس نے دونوںبہن بھائیوں کو حفاظت میںلیا ،ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی انسپکٹر ملک طارق محمود نے والدین کی تلاش کیلئے ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی اور ساتھ ہی ساتھ مساجد میں اعلانات کرائے ،بچی کی تصاویرموبائل فون میں لیکر علاقہ کے مختلف لوگوںکو دکھائیں اور سوشل میڈیاپر تصاویر کو وائرل کیا گیااور بالآخر4 گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد بچی کے والدطارق سکنہ رائیونڈکو تلاش کیا اور دونوں بہن بھائیوں کو والدین کے حوالے کیا والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :