قصور، مصطفی آباد پولیس کا پتنگ اڑانے ،فروخت اور بنانے والوں کیخلاف کریک ڈائون

ایک ملزم گرفتار،1000سے زاہد پتنگیں برآمد ،مقدمہ درج کرلیا گیا

منگل 13 فروری 2018 17:53

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصو صی ہدایات پرتھانہ مصطفی آباد پولیس کا پتنگ اڑانے ،فروخت اور بنانے والوں کے خلاف کریک ڈائون ،ایک ملزم گرفتار،1000سے زاہد پتنگیں برآمد ،مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ مصطفی آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ باغیچی محلہ مصطفی آباد میں شہباز نامی شخص پتنگوںکی خریدوفروخت کا اپنے گھر میںکاروبار کرتا ہے جس پر ایس ایچ او مصطفی آباد حاجی محمد اکرم نے بھاری نفری کیساتھ ریڈ کیا اور ملزم شہباز کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1000سے زائد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے ،ڈی پی او قصورزاہد نواز مروت نے کہا کہ جو کوئی شخص پتنگ اڑانے،فروخت کرنے یا بنانے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

اور اگر کسی کا بچہ ایسے فعل کا مرتکب ہوا تو اس کے والد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :