Live Updates

نہال ہاشمی کی نا اہلیت سے خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر میاں مرغوب ، اسد اشرف ، ڈاکٹر زرقانے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

گاڑی ٹریفک جام میں پھنس جانے پر پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار موٹر سائیکل پر سوارہو کر عین وقت پر الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچیں

منگل 13 فروری 2018 17:45

نہال ہاشمی کی نا اہلیت سے خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر میاں مرغوب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کی نا اہلیت سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ،گاڑی ٹریفک جام میں پھنس جانے پر پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر زرقا موٹر سائیکل پر سوارہو کر عین وقت پر الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی جانب سے نہال ہاشمی کو نا اہل کئے جانے پر خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پرمسلم لیگ (ن) کی جانب سے رکن پنجاب اسمبلی میاں مرغوب احمد اور ڈاکٹر اسداشرف نے کاغذات نامزدگی حاصل کرکے جمع کرائے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر زرقا نے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی داخل کرائے ۔

ڈاکٹر زرقار الیکشن کمیشن کے دفتر آتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے قریب ٹریفک جام میں پھنس گئی اور کوئی صورت نظر نہ آنے پر ڈاکٹر زرقا گاڑی ڈرائیور کے حوالے کر کے خود موٹر سائیکل پر سوار ہو کر مقررہ وقت ختم ہونے سے چند لمحے پہلے الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچنے میںکامیاب ہو گئیں۔ یاد رہے کہ مذکورہ نشست پر سینیٹ الیکشن یکم مارچ کو پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات