شین وارن آئی پی ایل 2018ء کیلئے راجستھان رائلز کے مشیر مقرر

منگل 13 فروری 2018 17:41

شین وارن آئی پی ایل 2018ء کیلئے راجستھان رائلز کے مشیر مقرر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) سابق آسٹریلوی سپنر شین وارن رواں برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کیلئے راجستھان رائلز کے مشیر مقرر ہو گئے۔

(جاری ہے)

وارن کی قیادت میں راجستھان رائلز نے 2008ء میں منعقدہ پہلا آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، وہ اگلے تین برس تک فرنچائز کے کپتان برقرار رہے تاہم 2011ء سیزن کے اختتام پر انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

وہ اس سے قبل بھی فرنچائز کے مشیر رہ چکے ہیں اور اب ان کی دوبارہ اسی پوزیشن کے ساتھ راجستھان میں واپسی ہوئی ہے۔ شین وارن نے اپنے بیان میں کہا کہ راجستھان رائلز کو دوبارہ جوائن کرنے پر بہت خوش ہوں، ہماری ٹیم بہت مضبوط سکواڈ پر مشتمل ہے، ٹیم کو ٹائٹل جتوانے کیلئے کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔