سری لنکن بلے باز کوسل پریرا انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے دستبردار، کوسل مینڈس ٹیم میں طلب

منگل 13 فروری 2018 17:41

سری لنکن بلے باز کوسل پریرا انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی ..
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) سری لنکن بلے باز کوسل پریرا فٹنس مسائل کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ کوسل مینڈس کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا۔ کوسل پریرا بنگلہ دیش کے خلاف سہ ملکی سیریز کے تیسرے ون ڈے کے دوران سائیڈ سٹرین انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی (کل) جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میڈیکل ٹیم نے پریرا کو انجری سے مکمل نجات کیلئے مزید کچھ عرصے تک آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے وہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے، ان کی جگہ کوسل مینڈس کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :