سیالکوٹ میں تیزاب گردی،نامعلوم افراد نے4 بہنوں پرتیزاب پھینک دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 13 فروری 2018 17:20

سیالکوٹ میں تیزاب گردی،نامعلوم افراد نے4 بہنوں پرتیزاب پھینک دیا
سیالکوٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری 2018ء) : سیالکوٹ میں تیزاب گردی کا انتہائی افسوسناک ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ نامعلوم افراد نے 4 بہنوں پر تیزاب پھینک دیا،جس سے متاثرہ لڑکیاں بری طرح زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ میں مراد پورکےعلاقے بونکن میں نامعلوم افراد نے4 بہنوں پرتیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے چاروں بہنیں بری طرح متاثر ہوئیں۔ریسکیوعملے نے متاثرہ لڑکیوں کوگورنمنٹ میموریل اسپتال منتقل کردیا ہے۔متاثرہ لڑکیوں میں20 سالہ افشاں،8 سالہ آمنہ،7 سالہ عائشہ اور6 سالہ جنت شامل ہیں۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :