کراچی، ملیر ہالٹ میں اے ٹی ایم سے پیشے نکالنے والے شہری کو مسلح ڈاکو نے لوٹ لیا

منگل 13 فروری 2018 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں اے ٹی ایم سے پیشے نکالنے والے شہری کو مسلح ڈاکو نے لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق ملیر ہالٹ کے علاقے میں نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلالنے والے شہری کو ڈاکو نے دبوچ لیا۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ڈاکو کس اطمینان کے ساتھ داخل ہوا اور شہری کو لوٹنے کے بعد موقع سے باآسانی فرار ہو گیا،،جبکہ شلوار قمیض پہنے ملزم نے سر پر ٹوپی اور کندھے ہر رومال رکھا ہوا تھا۔واضح رہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم اور لوٹ مار کی وارداتوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن پولیس ان وارداتوں پر قابوپانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :