کراچی ،سمن آباد کے علاقے انچولی میں تالاتوڑ گروہ ایک بار پھر متحرک ہو گیا

ملزمان کمپیوٹر کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان لے اڑے

منگل 13 فروری 2018 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) سمن آباد کے علاقے انچولی میں تالاتوڑ گروہ ایک بار پھر متحرک ہو گیا،ملزمان کمپیوٹر کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان لے اڑے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا انچولی میں قائم کمپیوٹر کی دکان کے رات گئے نامعلوم ملزمان نے تالے کاٹے اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے لیپ ٹاپ،یوایس بیس اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

دکاندار کا کہنا ہے کہ رات گئے کی گئی واردات میں ملزمان نے صرف قیمتی سامان لوٹا،واردات دینے والے ملزمان کمپیوٹر فیلڈ سے آگاہ تھے۔واردات کے بعد سمن آباد پولیس کو تھانے جاکر لانا پڑا،پولیس جائے واقعہ کا دوراہ کرنے کے بعد چلی گئی جبکہ دکاندار نے پولیس پر تحفطات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تالے کاٹ کر چوری کی وارداتیں عام ہیں۔

متعلقہ عنوان :