کراچی، لائنز ایریا میں پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ ،ملزم کی پلی بار گینگ کی درخواست منظور

منگل 13 فروری 2018 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) احتساب عدالت نے لائنز ایریا چائنا کٹنگ ریفرنس ملزم شفیق کی پلی بارگیننگ کی درخواست منظور کرلی۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو ملزم محمد شفیق نے لائنز ایریا چائنا کٹنگ ریفرنس میں پلی بارگیننگ کی دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم شفیق پر لائنز ایریا منصوبے کے ڈائریکٹر اور دیگر افراد کی ملی بھگت سے 16 پلاٹ حاصل کرنے کا الزام ہے۔ اس منصوبے میں چائنا کٹنگ کرکے کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔ ملزم محمد شفیق نے غیرقانونی طور پر حاصل کردہ 16 پلاٹس واپس کردیے۔ عدالت نے پلی بارگیننگ سے متعلق ملزم کی درخوات منظور کرلی۔

متعلقہ عنوان :