صوبہ پنجاب سرمایہ کاری کیلئے ایک محفوظ ترین پلیٹ فارم ہے‘شیخ علائوالدین
برٹش حکومت کو مسئلہ کشمیر کے حل میں بھی اپنا مرکزی کرداد نبھانا چاہیے ‘صوبائی وزیر صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ
منگل 13 فروری 2018 17:22
(جاری ہے)
انہوں نے وفد کو بتایا کہ سرمایہ کاری کے لحاظ سے پنجاب ایک محفوظ اور بہترین صوبہ ہے۔
ایم پی ،یو کے رحمان چشتی نے کہا کہ ہم بخوبی آگاہ ہیں کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف ہزاروں قیمتی جانوں کا نذرانہ دیا ہے اور پنجاب ایک پر امن صوبہ ہے۔سی سی او پنجاب بورڈ آف سرمایہ کاری جہانزیب برانہ نے وفد پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ایک تفصیلی بریفنگ دی اور انرجی،ہیلتھ،ایجوکیشن،ڈیری فارم سمیت متعدد سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے لئے ایک ڈاکیومنٹری بھی دکھائی۔سی ای او لاہور نالج پاک نے بھی مختصر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جو دنیا بھی کی 500بڑی یونیورسٹیز کے ساتھ ملکر دنیا بھر میں ایک انقلاب لائیگا اور یہاں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔تقریب سے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب خواجہ حسان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی وجہ سے پنجاب میں سرمایہ کاری میں ایک جدت آچکی ہے اور دنیا بھر میں پنجاب سپیڈ کا نام لیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے متعدد منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت یقینی بنائی گئی ہے تاکہ یہاں کی عوام ذیادہ سے ذیادہ مستفید ہو سکے۔ایم پی ،یو کے رحمان چشتی نے صوبائی وزیر اور دیگر لوگوں کا پرجوش استقبال پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ برٹش حکومت ہر قدم پر پنجاب کی عوام کے فلاح و بہبود کے منصوبوں میں مکمل تعاون کرے گی۔تقریب میں ایڈوائزر وزیراعلیٰ پنجاب خواجہ حسان، سی ای او پنجاب بورڈ آف سرمایہ کاری،سی ای او لاہور نالج پاک،سیکرٹریز انرجی،ایجوکیشن،فنانس،پی اینڈ ڈی، ممبر پارلیمنٹ یو کے رحمان چشتی،برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر ایلن برنس،ڈپٹی ڈائریکٹر (فرسٹ سیکرٹری) میٹ لسٹر، نمائندہ ڈیلوئیٹ علی عزیز،مارک گل،فرمیدہ بی،سٹیفن ہارٹ،مایکل ڈرائیر،سعد الاسلام،وقار اللہ اور پاکستانی انویسٹر حضرات موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.