ڈسرکٹ ہسپتال اٹک میں گیس لیکج حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی فرانزک رپورٹ جاری ،واقعہ ناگہانی حادثہ قرار دے دیا گیا

منگل 13 فروری 2018 17:22

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) ڈسرکٹ ہیڈ کوارٹر اسفند یار شہید ہسپتال اٹک میں گیس لیکج حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی فرانزک رپورٹ میں ایک ناگہانی حادثہ قرار دے دیا، کسی کو قصور وار نہیں ٹھہرایا گیا۔ ڈسٹرکٹ کوارٹر ہسپتال اٹک کو ہیپاٹائٹس مریضوں کے علاج میں بہترین سروسز دینے پر پنجاب میں نمبر 1کاتعریفی سرٹیفکیٹ دے دیا۔

میڈیکل سرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طبی سہولتوں کو زیادہ سے زیادہ فراہم کرنے میں سنجیدہ ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ہیلتھ کے علم میں لاتے ہوئے میں نے تجرباتی طور پر ہسپتال کو آئوٹ ڈور مریضوں کو 24گھنٹے طبی سہولیات فراہم کرنے کا قدم اُٹھایا ہے جو گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر سلطان نے کہا کہ آئوٹ ڈور میں روزانہ کی بنیاد پر 1100مریضوں کو طبی سہولت فراہم کی جاتی ہے جبکہ 600مریض ایمرجنسی میں سہولت حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسفند یار میں حادثاتی طور پر گیس لیکیج سے آگ لگنے کا واقع حادثاتی تھا۔ اس حادثے کے بعد ہسپتال کے جس حصے کو نقصان پہنچا ہے اسے مکمل طور پر گرا کر نئی تعمیرات شروع کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :