عاصمہ جہانگیر کو نماز جنازہ کے بعد انکے فارم ہائوس میں سپرد خاک کردیا گیا،

نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کی شرکت ، رسم قل آج (بدھ) سہ پہر تین بجے گلبرگ میں ادا کی جائیگی

منگل 13 فروری 2018 17:22

عاصمہ جہانگیر کو نماز جنازہ کے بعد انکے فارم ہائوس میں سپرد خاک کردیا ..
لاہور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)سپریم کورٹ بار کی سابق صدر، انسانی حقوق کی علمبردار، سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ مولانا سید ابوالا اعلی مودودی مرحوم کے صاحبزادے معروف سکالر حیدر فاروق مودودی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، سابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید، پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ، سینیٹر اعتزاز احسن، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی، لاہور ہائیکورٹ کے ججز ، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی، جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن خان، سابق گورنر پنجاب شاہد حامد، محی الدین وانی، پاکستان بار کونسل و سپریم کورٹ بار، لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں، قانون دانوں، اعلی سول بیوروکریٹ، سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی، عاصمہ جہانگیر کی وصیت کے مطابق انہیں لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر واقع ان کے فارم ہاؤس میں سپرد خاک کر دیا گیا، انکی رسم قل آج (بدھ) سہ پہر تین بجے 121ای حالی روڈ گلبرگ لاہور میں ادا کی جائیگی۔