لیہ، ڈرون کیمروں سے کوریج پرپابندی عائد

منگل 13 فروری 2018 17:22

لیہ۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع لیہ میں اُڑنے والے ریمورٹ کنٹرول ڈرون کیمروں سے کوریج ، ماڈل ایئرکرافٹس ، ہیلی کیمز اورغباروں سمیت ہر قسم کی فضائی میڈیا کوریج اور کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے فضائی کیمروں کے استعمال پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کردی ہے، جس کا اطلاق 31مارچ تک رہے گا، علاوہ ازیں عوامی مقامات ، ہوٹلز ، ریسٹورنٹس، پارک ،کیفے کلب میں شیشہ و حقہ پینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے 31مارچ تک دفعہ 144نافذکردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :