ڈپٹی کمشنر نے پولیو ویکسین کے قطرے پلاکرپولیو مہم کاافتتاح کردیا

منگل 13 فروری 2018 17:22

لیہ۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلاکر تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا، سی ای او صحت ڈاکٹرامیر عبداللہ ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عتیق الرحمان اُن کے ہمراہ تھے، انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 3لاکھ 27ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کی خوراک دی جائیگی ، مہم میں مجموعی طور پر 790خصوصی ٹیمیں جن میں 686موبائل ،69فکسڈ اور 35ٹیمیں ضلع کے داخلی و خارجی مقامات پر خدمات سرانجام دیں گی ، ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے لہذا اس مہم کی کڑی نگرانی کر کے اسے کامیاب بنایا جائے تاکہ کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے ، انہوں نے ہدایت کی کہ دور دراز علاقوں اور خانہ بدوشوں کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لئے ٹیمیں محنت لگن و دیانت دار ی سے ڈیوٹی سرانجام دیں ۔

متعلقہ عنوان :