سپرنگ پولو کپ 2018ء کے پہلے گرائونڈ گیلا ہونے کی وجہ سے کوئی میچ نہ ہو سکا

منگل 13 فروری 2018 17:20

سپرنگ پولو کپ 2018ء کے پہلے گرائونڈ گیلا ہونے کی وجہ سے کوئی میچ نہ ہو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سپرنگ پولو کپ 2018ء کے پہلے روز گزشتہ روز کی بارش کی وجہ سے گرائونڈ گیلا ہونے کی وجہ سے کوئی میچ نہ ہو سکا۔ لاہور پولو کلب کے سیکرٹری کرنل (ر) شعیب آفتاب کے مطابق کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے پہلے ذمہ داری ہے۔ دھو پ اچھی تھی مگر گرائونڈ مکمل طورپر نہیں سوکھا ہوا تھا۔

ہم یہ دونوں میچز اب آگے منعقد کروائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائی گول سیزن اپنے عروج کی طرف گامزن ہیں۔ اب آج بروز بدھ کو دوپہر دو بجے آرمی وائٹ کا مقابلہ آرمی ریڈ سے جبکہ دوپہر تین بجے ڈائمنڈ پینٹس بلیک کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس بلیو سے ہوگا۔اسی طرح لیگ میچز پورا ہفتہ ہوں گے جبکہ فائنل 18 فروری 2018ء بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پول اے میں رضویز/ماسٹر پینٹس کی ٹیم میں عون رضوی، ممتاز عباس نیازی، حمزہ مواز خان، خوان کروز لوساڈا، نیوایج /گارڈ گروپ میں عدنان جلیل اعظم، تیمور علی ملک، راجہ ارسلان نجیب اور سلواڈور اولا، باڑیز میں نفیس باڑی، راجہ میکائل سمیع، جان ماریہ، ماسٹر پینٹس بلیک میں صوفی محمد عامر، صوفی محمد حارث، ثاقب خان خاکوانی اور حسام علی حیدر شامل ہیں۔

پول بی میں آرمی وائٹ کی ٹیم میں بریگیڈیئر ذوالفقار علی بیگ، میجر عمر منہاس، میجر حسیب منہاس اور اگناسیو نیگری، آرمی ریڈ میں میجر فیضان تصدق بھٹہ، میجر عادل رائو، لیفٹیننٹ کرنل عثمان آزاد اور مائیگل لوئیس دگن، ڈائمنڈ پینٹس بلیک میں میر حذیفہ احمد، عبدالرحمان منوں، احمد علی ٹوانہ اور الگیوسیلسٹینو جبکہ ڈائمنڈ پینٹس بلیو میں میر شعیب احمد، بلال حئی، احمد زبیر بٹ اور ماکوس اریا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :