لودھراں سے ن لیگ کے امیدوار کی کامیابی تبدیلی کا پیغام ہے ،بلال اعجاز شفیع

آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعدپاکستان مسلم لیگ(ن) نئے ولولے کے ساتھ نیا سیاسی سفر شروع کرے گی،مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن)

منگل 13 فروری 2018 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ لودھراں کے ضمنی انتخاب میں عظیم کامیابی میاں محمد نواز شریف میاں شہباز شریف اور مریم نواز شریف کی قیادت پر پاکستانی قوم کے اعتماد کا مظاہرہ ہی․ عوام تسلسل کے ساتھ اپنا فیصلہ دے رہے ہیں کہ پاکستان میں پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی کی ضمانت ہے ․سیاسی مخالفین کی جان توڑ کوششوں کے باوجود عوام کا ہر فیصلہ میاں محمد نواز شریف کے بیانیے کی تصدیق بن کر سامنے آرہا ہی․ عوام کے اعتماد کا امتحان لینے والے سیاسی بازی گر سینیٹ کے انتخابات میں بھی دور حاضر کے عظیم رہنما میاں محمد نواز شریف کے ہاتھوں بد ترین شکست کھائیں گی․ لودھراں کے باشعور ووٹرز نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب کر کے سندھ اور خیبر پختونخوا کے بھائیوں کو خاموش پیغام دیا ہے کہ وہ بھی اقتدار اور حکومتی مناصب کے پیچھے دوڑنے والوں کے فریب سے بچیں اس کے ساتھ ساتھ لودھراں کے ووٹرز نے گذشتہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کا پول بھی کھول دیا ہے ․ پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں محمد نواز شریف اور مرحوم رکن قومی اسمبلی اعجاز شفیع جیسی وفاداری کی مثالیں قائم کرنے والے بہترین سپہ سالاروں کے ہاتھ میں ہے جسے مخالف سیاسی جماعتیں نہ انتخابی میدان میں شکست دے سکتی ہیں اور نہ ہی ملک کی ترقی عوام کی خدمت کے معاملات میں کوئی ہمارا مقابلہ کرسکتا ہی․ میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا کہ لودھراں ے ضمنی انتخاب میں میاں محمد نواز شریف کے نامزد امیدوار کی کامیابی ملک کے سیاسی موسم میں تبدیلی کا پیغام ہی․ مخالفین نوشتہ دیوار پڑھیں اور سیاست سے تائب ہونے کا اعلان کریں․ آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعدپاکستان مسلم لیگ(ن) نئے ولولے کے ساتھ نیا سیاسی سفر شروع کریگی۔

متعلقہ عنوان :