جماعت اسلامی کے مرکزی رہنمااسداللہ بھٹو کا قوم پرست رہنماء جام ساقی کی عیادت

منگل 13 فروری 2018 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو ایڈوکیٹ نے کراچی میں شدید علیل معروف سندھی قوم پرست رہنماء کامریڈ جام ساقی کی عیادت اور ان کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا کی،اسداللہ بھٹو نے کہا کہ کامریڈ جام ساقی سندھ کے عوام کیلئے ایک عوامی،جمہوری جدوجہد کی علامت ہیں، کسی بھی تحریک میں نظریاتی ومخلص کارکن قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، کامریڈ جام ساقی کی اپنے نظریے وفلسفے کے لیے جدوجہد کو ہر ساسی کارکن قابل قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کامریڈ جام ساقی کو مولانا سید ابو الاعلی ؒ کا شہرہ آفاق تفہیم القرآن اور کتب کا تحفہ بھی پیش کیا۔اس موقع پر جام ساقی کے بیٹے سارنگ ،سجاد ظہیر سمیت قریبی رشتہ دارجبکہ سندھ کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا ،مقامی رہنما محمدبچل سومرو اورسکندرعلی دہامراہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :