خلیل طاہر سندھو کی لودھراں کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کے امیدوار کو تاریخی جیت پر مبارکبا د

عمران خان لودھراں کی سیٹ ہی نہیں بلکہ سیاست کی میدان میں بھی شکست کا شکار ہو چکا ہے‘صوبائی وزیر انسانی حقوق

منگل 13 فروری 2018 17:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے پی پی 154لودھراں کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار محمد اقبال کو تاریخی جیت پر مبارکبا د دیتے ہوئے کہا ہے کہ لودھراں کی عوام نے ووٹ کی طاقت سے عمران خان کی سیاست کو ناکام کردیا ہے اور یہ تحریک انصاف کی بجائے عمران خان کی ہار ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے اقلیتی نمائندگان سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرنے کہا کہ لودھراں کی عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ محض سیاسی کھوکھلے نعروں کی بجائے اصل عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور آئندہ الیکشن میں بھی انکا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ہاردراصل تحریک انصاف کی سیاست کا اختتام ثابت ہوگا اور عمران خان لودھراں کی سیٹ ہی نہیں بلکہ سیاست کی میدان میں بھی شکست کا شکار ہو چکا ہے۔صوبائی وزیرنے زینب کیس کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران نامی ملزم حقیقت میں ایک وحشی درندہ ہے اور وہ بھی بہت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے۔

متعلقہ عنوان :