سعودی عرب کا فرانسیسی مساجد کیلئے 3.8 ملین یورو کا عطیہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 13 فروری 2018 17:09

سعودی عرب کا فرانسیسی مساجد کیلئے 3.8 ملین یورو کا عطیہ
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء)  بین الاقوامی ذرائع  ”فرانس انفو“ ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب نے فرانسیسی مساجد کیلئے 3.8 ملین یورو کا عطیہ مختص کردیا ہے ۔ بیشتر مساجد پیرس میں واقع ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی وی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ فرانسیسی صدر نے توجہ دلائی تھی کہ ملک میں موجود اسلامی اداروں کی تنظیم نو ضروری ہے اورا نکی خارجی فنڈنگ پر بندش لازمی ہے۔ فرانس میں مساجد کا 10تا 30 فیصد بجٹ باہر سے بھیجا جارہا ہے۔ اس میں مساجد کی تعمیر اور مرمت سب کچھ شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :