علاقائی امن واستحکام کا راستہ افغانستان سے گزرتاہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان نےدہشتگردوں کےتمام ٹھکانےختم کردیے،بچےکھچے دہشتگردافغان مہاجرین کاسہارا لےرہے ہیں،پاکستا ن امن واستحکام کیلئےاپناکردارادا کرنے کوتیارہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاکابل میں چیف آف ڈیفنس کانفرنس سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 13 فروری 2018 17:02

علاقائی امن واستحکام کا راستہ افغانستان سے گزرتاہے،جنرل قمر جاوید ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری 2018ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن واستحکام کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے،پاکستان نے دہشتگردوں کے تمام ٹھکانے ختم کردیے،بچے کھچے دہشتگرد27لاکھ افغان مہاجرین کا سہارا لے رہے ہیں،پاکستا ن امن واستحکام کیلئے اپنا کردارادا کرنے کوتیارہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل میں چیف آف ڈیفنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علاقائی امن واستحکام کا راستہ افغانستان سے گزرتاہے۔

(جاری ہے)

خطے اکٹھے ترقی کرتے ہیں کوئی ملک انفرادی طورپرترقی نہیں کرتا۔ریاستیں الگ ہوکرترقی نہیں کرسکتیں۔انہوں نے کہاکہ مشترکہ سوچ اور رتحمل کے ساتھ تمام چیلنجز کامقابلہ کیاجاسکتا ہے۔پاکستان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔آرمی چیف نے کہاکہ پاکستا ن اپناکردارادا کرنے کوتیارہے۔پاکستان نے دہشتگردوں کے تمام ٹھکانے ختم کردیے ہیں۔بچے کھچے دہشتگرد27لاکھ افغان مہاجرین کاسہارا لے رہے ہیں۔آرمی چیف نے واضح کیاکہ آپریشن ردالفساد کے ذریعے بچے کھچے دہشتگردوں کابھی صفایا کیاجارہاہے۔جبکہ افغان سرحد پرمئوثرسکیورٹی بارڈر نہ ہونے کابھی دہشتگرد فائدہ اٹھارہے ہیں۔