محکمہ معدنیات بلوچستان کے ٹھیکے میں کرپشن کا اعتراف ، ٹھیکدار نے لوٹی گئی رقم کی واپسی کی درخواست دے دی، ترجمان نیب بلوچستان

منگل 13 فروری 2018 17:16

کوئٹہ۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) محکمہ معدنیات بلوچستان کے ٹھیکے میں کرپشن کا اعتراف ، ٹھیکدار نے لوٹی گئی رقم کی واپسی کی درخواست دے دی ،احتساب عدالت نے ملزم کی درخواست منظور کرتے ہوئے 31A میں سزا بھی سنا دی۔

(جاری ہے)

نیب بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ٹھیکیدار روزی خان کاکڑ نے محکمہ معدنیات بلوچستان کے ٹھیکے میں کرپشن کا اعتراف کر لیا ہے اور ملزم نے لوٹی گئی رقم کی واپسی کی درخواست دے دی جس پر احتساب عدالت نے ملزم کی درخواست منظور کرتے ہوئے غبن کی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرنے کی ہدایات جاری کر نے کے ساتھ ساتھ31A میں سزا بھی سنا دی۔

گرفتار ملزم نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر قومی خزانے کو 6.685 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔نیب بلوچستان نے کیس کی تحقیقات مکمل کر کے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :