اظہر محمود نے صدف حسین کو نظر انداز کرنے کی وجہ بتا دی

منگل 13 فروری 2018 16:51

اظہر محمود نے صدف حسین کو نظر انداز کرنے کی وجہ بتا دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13فروری2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ اظہرمحمود نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کئی سال سے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ باﺅلر صدف حسین کے باصلاحیت ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی با ﺅ لنگ سپیڈ میں کمی کو قومی ٹیم میں شمولیت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

اظہر محمود کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس مارچ میں ٹریننگ کیمپ کے دوران صدف حسین کو اچھا باﺅلر محسوس کیا لیکن وہ کمتر رفتار کے مالک صرف سوئنگ پر بھروسہ کرنے والے بالر ہیں اور ان کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ میں کامیابی کیلئے کسی بھی پیسر کیلئے رفتار کا ہونا بھی انتہائی ضروری ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران صدف حسین میڈیا میں بارہا یہ بیانات دے چکے ہیں کہ انہیں باصلاحیت ہونے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کے باوجود نظر انداز کیا جا رہا ہے۔