پاکستان کی جانب سے کٹاس راج کا دورہ کرنے کے خواہشمند 173 بھاتی ہندو زائرین کو ویزا سے متعلق بھارتی الزامات مسترد

منگل 13 فروری 2018 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان نے کٹاس راج کا دورہ کرنے کے خواہشمند 173 بھاتی ہندو زائرین کو ویزا دینے سے انکار سے متعلق بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر بے بنیاد اور پاک۔بھارت پروٹول 1974ء کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے کٹاس راج کا دورہ کرنے والے ہندو زائرین کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے تھے لیکن بھارتی وزارت خارجہ امور کی جانب سے این او سی جاری نہ کرنے پر انہیں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے اپنی درخواستیں واپس لینے پر مجبور کر دیا گیا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھارت نے سکھ زائرین اور بعد ازاں پاکستان سے زائرین کو دورے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا اور اب ہندو زائرین کو اپنی مذہبی رسومات میں شرکت کی غرض سے کٹاس راج مندر کا دورہ کرنے کے لئے این او سی دینے سے انکار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی عمل مذہبی مقامات کا دورہ کرنے سے متعلق پاک۔بھارت پروٹوکول 1974ء کی روح کے منافی اور عوام کے مابین رابطوں کیلئے رکاوٹ ہے۔ اس قسم کے اقدامات بنیادی انسانی حقوق ، مذہبی آزادی اور امن کے خلاف ہیں جسے فروغ دینے کیلئے پاکستان کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :