محمد نوازشریف پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں، لودھراں کے الیکشن میں عوام نے ووٹ کی طاقت دکھا دی، حاجی ظفر اقبال برسالوی

منگل 13 فروری 2018 16:50

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) محمد نوازشریف پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں، لودھراں کے الیکشن میں عوام نے ووٹ کی طاقت دکھا دی، پاکستان میں موٹر وے کی تعمیر ،ایٹمی دھماکے، میٹروبس سروس اور لوڈشیڈنگ میں کمی میاں نواز شریف کے اہم کارنامے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل بھمبر کے سابق صدر ممتاز سیاسی و سماجی رہنما حاجی چوہدری ظفر اقبال برسالوی نے پریس کلب بھمبر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کل بھی نوازشریف کے ساتھ تھے اور آج بھی میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔ مسلم لیگ ن ایک بار پھر بھاری اکثریت سے پاکستان میں حکومت بنائے گی ۔