لودھراں الیکشن میں (ن)لیگ کی کامیابی ثابت کرتی ہے کہ آئندہ بھی حکومت (ن)لیگ کی ہوگی ،خولہ امجد

منگل 13 فروری 2018 16:50

ملتان۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی خولہ امجد نے کہاہے کہ این اے 154کے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتنے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی جیت اس بات کاثبوت ہے کہ آئندہ حکومت بھی (ن)لیگ کی ہوگی ،’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں جاری معاشی ترقی (ن)لیگ کاہی کارنامہ ہے،حکومت ملک بھر کے دوردراز علاقوں میں تیزی سے ترقیاتی کام کرارہی ہے اوریہی وجہ ہے کہ لودھراں کے ضمنی الیکشن میں (ن)لیگ جیتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لودھراں الیکشن کا نتیجہ ثابت کرتاہے کہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کوعوام پسند نہیں کرتے اورجوملک کی ترقی وفلاح وبہبود کے لئے کام کر رہا ہے عوام نے اس جماعت کے امیدوار کوووٹ دیا۔

متعلقہ عنوان :