راجہ نثار اور رضا علی خان کا عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 13 فروری 2018 16:50

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء)آزاد جموں و کشمیر کے وزیرقانون و پارلیمانی امور راجہ نثاراحمد خان اور حکومت آزاد کشمیر کے ایڈووکیٹ جنرل رضا علی خان نے پاکستا ن کی نامور قانون دان ،سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن محترمہ عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ان کے انتقا ل سے ملک ایک عظیم قانون دان ،مخلص ،نڈر اور تجربہ کار خاتون راہنما سے محروم ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مرحومہ کے لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے محترمہ عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر مرحومہ کے پسماندگان کے نام اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا ہے کہ مرحومہ نے طویل عرصے تک ایک باصلاحیت اور تجربہ کار وکیل ،سماجی کارکن اور راہنما کی حیثیت سے ملک کے اہم آئینی و قانونی ،عوامی اور انسانی حقوق سمیت دیگر اہم مسائل کے حل کے سلسلے میں جو غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں ان کو ہر دور میں یا د رکھا جائیگاان کی یہ خدمات اور طویل و صبر آزمااور جرات مندانہ جدوجہد وکلاء برادری اور خواتین سمیت معاشرے کے دیگر طبقوں کے لیے ایک بڑی قابل تقلید مثال ہیں ۔انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اورپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔