سینئرمدرس چوہدری محمداقبال کی تعلیمی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا ،ْ راجہ عبد الرحمن

چوہدری محمداقبال بچوں کی بہترکردارسازی کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہے ،ْ پرنسپل گور نمنٹ انٹر کالج سوکاسن

منگل 13 فروری 2018 16:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء)ڈویژ نل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر طاہر فاروق اور پرنسپل گورنمنٹ انٹرکالج سوکاسن راجہ عبدالرحمن نے کہاہے کہ ریٹائرمنٹ سروس کاحصہ ہے ، استادقوم کامحسن ہوتاہے ، سینئرمدرس چوہدری محمداقبال کی تعلیمی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ چوہدری محمداقبال نے بچوں کے بہترمستقبل کے لیے انتھک محنت کی جس کی وجہ سے کوالٹی آف ایجوکیشن میں نکھارآیاہے۔

سینئرمدرس چوہدری محمداقبال بچوں کی بہترکردارسازی کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہے ۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے گورنمنٹ انٹرکالج سوکاسن میں سینئرمدرس چوہدری محمداقبال کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈویژنل ڈائریکٹرکالجز پروفیسر طاہر فاروق تھے جبکہ صدارت پرنسپل گورنمنٹ انٹرکالج سوکاسن راجہ عبدالرحمان نے کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے اساتذہ کرام اور طلباء نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پرپروفیسر صادق گورسی ، پروفیسر محمد افضال ، ہیڈ ماسٹر عبدالسلام ، ہیڈ ماسٹر اقبال قادری ، ماسٹر محمد امین چودھری ، ارشاد محمود ، وقار اقبال کے علاوہ کالج اساتذہ طلباء اور سٹاف نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے سینئر مدرس چوہدری محمداقبال کی تعلیمی خدمات پرزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

انھوں نے کہاکہ جو جوملازم محنت اور دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں ان کو سروس کے دوران بھی عزت ملتی ہے اور رخصت بھی اچھے طریقے سے کیاجاتاہے ۔ بعد ازاں سینئرمدرس چوہدری محمداقبال کو شیلڈز اور تحفے تحائف دیئے گئے۔سینئرمدرس چوہدری محمداقبال نے اپنے اعزاز میں پرتکلف تقریب منعقد کرنے پرپرنسپل اور دیگرسٹاف کاشکریہ ادا کیا۔