عوامی عدالت کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے حق میں ہے ،ْ شاہ غلام قادر

منگل 13 فروری 2018 16:50

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) عوامی عدالت کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے حق میں ہے ،ْ پاکستان میں آئندہ 5سالہ دور میں بھی عوام مُسلم لیگ (ن) کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں اس پر ووٹ کے ذریعے لودھراں کے عوام نے مہر ثبت کر دی ہے۔ان خیالات کا اظہار سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر نے لودھراں کے ضمنی الیکشن میں مُسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم اس شاندار کامیابی پر مُسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، کارکنان مُسلم لیگ (ن) اور خصوصی طور پر محمد اقبال شاہ کو بھاری اکثریت سے ضمنی الیکشن میںکامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔شاہ غلام قادر سپیکر اسمبلی نے کہا کہ عوام اپنے حقیقی نمائندوںکی بھرپور شناخت کرتے ہیں اور اُن کا فیصلہ تاریخ ساز ہے، جس میں مُسلم لیگ(ن) کو آئندہ انتخابات میں تاریخی کامیابی ملنے کے واضح امکانات سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ زبانی دعوئوں سے نظام نہیں چلتا۔ عوام کام موقع پر ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔مُسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں بجلی کی پیداوار کو بڑھانے، دہشت گردی کے خاتمے، مُلکی معیشت کو استحکام دینے اور سی پیک جیسے تاریخی اقدامات کئے ہیں جن کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام کا اُنہیں بھرپور اعتماد حاصل ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :